كتاب الأشربة کتاب: مشروبات (پینے والی چیزوں) کے احکام و مسائل 32. بَابُ: ذِكْرِ النَّهْىِ عَنْ نَبِيذِ الدُّبَّاءِ، وَالْحَنْتَمِ، وَالنَّقِيرِ باب: کدو کی تونبی سبز روغنی گھڑا اور لکڑی کے برتن میں بنی نبیذ کے ممنوع ہونے کا بیان۔
عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے کدو کی تونبی، لاکھ کے برتن اور لکڑی کے برتن سے منع فرمایا ہے۔
تخریج الحدیث: «صحیح مسلم/الَٔشربة 6 (1997)، (تحفة الأشراف: 7082) (صحیح)»
قال الشيخ الألباني: صحيح
ابو سعید خدری رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے لاکھ کے برتن، کدو کی تونبی اور لکڑی کے برتن سے منع فرمایا ہے۔
تخریج الحدیث: «صحیح مسلم/الأشربة 6 (1996)، سنن ابن ماجہ/الأشربة 13 (3403)، (تحفة الأشراف: 4253)، مسند احمد (3/90) (صحیح)»
قال الشيخ الألباني: صحيح
|