كتاب الأشربة کتاب: مشروبات (پینے والی چیزوں) کے احکام و مسائل 3. بَابُ: اسْتِحْقَاقِ الْخَمْرِ لِشَرَابِ الْبُسْرِ وَالتَّمْرِ باب: گدر (ادھ کچی) اور سوکھی کھجور کے مشروب پر خمر (شراب) کا اطلاق۔
جابر رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہ گدر (ادھ کچی) اور سوکھی کھجور کا مشروب خمر (شراب) ہے ۱؎۔
تخریج الحدیث: «تفرد بہ النسائي (تحفة الأشراف: 2583)، ویأتي عند المؤلف بأرقام: 5547، 5548) (صحیح)»
وضاحت: ۱؎: یعنی: اگر اس میں نشہ ہو۔ قال الشيخ الألباني: صحيح موقوف
جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہ گدر (ادھ کچی) اور سوکھی کھجور کا مشروب خمر (شراب) ہے۔ (ابوعبدالرحمٰن نسائی کہتے ہیں:) اعمش نے اسے مرفوعاً روایت کیا ہے۔
تخریج الحدیث: «انظر ما قبلہ (صحیح)»
قال الشيخ الألباني: صحيح موقوف
جابر رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: انگور اور کھجور کا مشروب خمر (شراب) ہے۔
تخریج الحدیث: «انظر حدیث رقم: 5546 (صحیح)»
قال الشيخ الألباني: صحيح
|