كتاب الأشربة کتاب: مشروبات (پینے والی چیزوں) کے احکام و مسائل 17. بَابُ: انْتِبَاذِ الزَّبِيبِ وَحْدَهُ باب: صرف کشمش (خشک انگور) کی نبیذ بنانے کا بیان۔
ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ادھ کچی کھجور اور کشمش، ادھ کچی کھجور اور سوکھی کھجور کو ملانے سے منع فرمایا، اور فرمایا: ”ان میں سے ہر ایک کی الگ الگ نبیذ بناؤ“۔
تخریج الحدیث: «صحیح مسلم/الأشربة 5 (1989)، سنن ابن ماجہ/الأشربة 11 (3396)، (تحفة الأشراف: 14842)، مسند احمد (2/ 445، 526) (حسن صحیح)»
قال الشيخ الألباني: حسن صحيح
|