كتاب الأشربة کتاب: مشروبات (پینے والی چیزوں) کے احکام و مسائل 10. بَابُ: خَلِيطِ التَّمْرِ وَالزَّبِيبِ باب: سوکھی کھجور اور کشمش (سوکھے انگور) سے بنے مشروب (نبیذ) کے ممنوع ہونے کا بیان۔
عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے سوکھی کھجور اور انگور سے اور سوکھی اور ادھ کچی کھجور سے بنے مشروب سے منع فرمایا ہے۔
تخریج الحدیث: «تفرد بہ النسائي (تحفة الأشراف: 5491) (صحیح)»
قال الشيخ الألباني: صحيح
عمرو بن دینار کہتے ہیں کہ میں نے جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہما کو کہتے ہوئے سنا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے سوکھی کھجور اور انگور سے منع فرمایا ہے اور سوکھی اور ادھ کچی کھجور سے منع فرمایا کہ ان کی ایک ساتھ نبیذ بنائی جائے۔
تخریج الحدیث: «تفرد بہ النسائي (تحفة الأشراف: 2510) (صحیح)»
قال الشيخ الألباني: صحيح
|