كتاب الأشربة کتاب: مشروبات (پینے والی چیزوں) کے احکام و مسائل 33. بَابُ: النَّهْىِ عَنْ نَبِيذِ الدُّبَّاءِ، وَالْحَنْتَمِ، وَالْمُزَفَّتِ باب: کدو کی تونبی لاکھ کے برتن اور روغنی برتن کی نبیذ کے ممنوع ہونے کا بیان۔
عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے لاکھی برتن اور روغنی برتن سے منع فرمایا ہے۔
تخریج الحدیث: «صحیح مسلم/الٔیشربة 6 (1997)، (تحفة الأشراف: 7410) (صحیح)»
قال الشيخ الألباني: صحيح
ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے لاکھی کے برتنوں، کدو کی تونبی اور روغنی برتنوں سے منع فرمایا ہے۔
تخریج الحدیث: «سنن ابن ماجہ/الَٔشربة 15 (3408)، (تحفة الأشراف: 15392)، مسند احمد (2/540) (صحیح)»
قال الشيخ الألباني: صحيح
ام المؤمنین عائشہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو ایسے مشروب سے منع فرماتے ہوئے سنا جو کدو کی تونبی، یا لاکھی برتن، یا روغنی برتن میں تیار کیا گیا ہو، سوائے زیتون کے تیل اور سر کے کے ۱؎۔
تخریج الحدیث: «تفرد بہ النسائي (تحفة الأشراف: 17832)، وقد أخرجہ: سنن ابن ماجہ/الأشربة 15 (3407) (حسن)»
وضاحت: ۱؎: کیونکہ یہ نشہ لانے والی چیزیں نہیں ہوتیں۔ قال الشيخ الألباني: حسن
|