كتاب الأشربة کتاب: مشروبات (پینے والی چیزوں) کے احکام و مسائل 31. بَابُ: النَّهْىِ عَنْ نَبِيذِ الدُّبَّاءِ، وَالْمُزَفَّتِ باب: کدو کی تونبی اور روغنی برتن کی نبیذ کے ممنوع ہونے کا بیان۔
ام المؤمنین عائشہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے کدو کی تونبی اور روغنی برتن سے منع فرمایا ہے۔
تخریج الحدیث: «صحیح البخاری/الٔلشربة 8 (5595)، صحیح مسلم/الٔرشربة 6 (1995)، (تحفة الأشراف: 15989، 15955، 15936)، مسند احمد 6/11515، 278) (صحیح)»
قال الشيخ الألباني: صحيح
علی رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کدو کی تونبی اور روغنی برتن سے منع فرمایا ہے۔
تخریج الحدیث: «صحیح البخاری/الٔنشربة 8 (5594)، صحیح مسلم/الٔیشربة 6 (1994)، (تحفة الأشراف: 10032)، مسند احمد (1/83، 139) (صحیح)»
قال الشيخ الألباني: صحيح
عبدالرحمٰن بن یعمر رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے کدو کی تونبی اور روغنی برتن سے منع فرمایا ہے۔
تخریج الحدیث: «سنن ابن ماجہ/الٔےشربة 13 (3404)، (تحفة الأشراف: 9736) (صحیح الإسناد)»
قال الشيخ الألباني: صحيح الإسناد
انس بن مالک رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے کدو کی تونبی اور روغنی برتن میں نبیذ بنانے سے روکا ہے۔
تخریج الحدیث: «صحیح مسلم/الٔنشربة 6 (1992)، (تحفة الأشراف: 1524)، مسند احمد (3/110، 165) (صحیح)»
قال الشيخ الألباني: صحيح
ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے کدو کی تونبی اور روغنی برتن میں نبیذ بنانے سے روکا ہے۔
تخریج الحدیث: «صحیح مسلم/الأشربة 6 (1993)، (تحفة الأشراف: 15150)، مسند احمد (2/24، 279، 501، 514) (صحیح)»
قال الشيخ الألباني: صحيح
عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے روغنی برتن اور کدو کی تونبی سے روکا ہے۔
تخریج الحدیث: «تفرد بہ النسائي (تحفة الأشراف: 8221)، وقد أخرجہ: سنن ابن ماجہ/الٔاشربة 13 (3402)، مسند احمد (2/3، 54) (صحیح)»
قال الشيخ الألباني: صحيح
|