كتاب الأشربة کتاب: مشروبات (پینے والی چیزوں) کے احکام و مسائل 9. بَابُ: خَلِيطِ الْبُسْرِ وَالتَّمْرِ باب: ادھ کچی اور سوکھی کھجور کے سے بنے مشروب (نبیذ) کے ممنوع ہونے کا بیان۔
جابر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے انگور اور سوکھی کھجور ایک ساتھ ملا کر نبیذ بنانے سے منع فرمایا نیز ادھ کچی اور سوکھی کھجور ایک ساتھ ملا کر نبیذ بنانے سے منع فرمایا ہے۔
تخریج الحدیث: «صحیح مسلم/الٔمشربة 5 (1986)، سنن ابی داود/الَٔشربة 8 (3703)، سنن الترمذی/الأشربة 9 (1876)، سنن ابن ماجہ/الأشربة 11 (3395)، (تحفة الأشراف: 2478) (صحیح)»
قال الشيخ الألباني: صحيح
عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے کدو کی تونبی، سبز رنگ کی ٹھلیا، روغنی برتن اور لکڑی کے برتن سے، ادھ کچی اور سوکھی کھجور کو ملانے سے اور انگور اور سوکھی کھجور کو ملانے سے منع فرمایا اور اہل ہجر (احساد) کو لکھا: انگور اور سوکھی کھجور کو ایک ساتھ نہ ملاؤ۔
تخریج الحدیث: «صحیح مسلم/الَٔشربة 5 (1990)، (تحفة الأشراف: 5478)، مسند احمد (1/33636) (صحیح)»
قال الشيخ الألباني: صحيح
عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہ ادھ کچی کھجور تنہا بھی حرام اور سوکھی کھجور کے ساتھ ملا کر بھی حرام ہے ۱؎۔
تخریج الحدیث: «تفرد بہ النسائي (تحفة الٔاشراف: 6046) (صحیح)»
وضاحت: ۱؎: یعنی اس کا نبیذ بنانا جائز اور صحیح نہیں ہے۔ قال الشيخ الألباني: صحيح الإسناد
|