كتاب الأشربة کتاب: مشروبات (پینے والی چیزوں) کے احکام و مسائل 41. بَابُ: مَنْزِلَةِ الْخَمْرِ باب: شراب کی حیثیت کا بیان۔
ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ «اسراء» (معراج) کی رات رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس شراب اور دودھ کے دو پیالے لائے گئے، آپ نے انہیں دیکھا تو دودھ لے لیا، جبرائیل علیہ السلام نے کہا: اللہ کا شکر ہے جس نے آپ کو فطری چیز کی ہدایت دی، اگر آپ شراب لے لیتے تو آپ کی امت گمراہ ہو جاتی۔
تخریج الحدیث: «صحیح البخاری/تفسیر سورة الٕنسراء 3 (4709)، الأشربة 1 (5576)، 12 (5603)، صحیح مسلم/الإیمان 74 (168)، (تحفة الأشراف: 13323)، مسند احمد (2/512) (صحیح)»
قال الشيخ الألباني: صحيح
ایک صحابی رسول رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”میری امت کے کچھ لوگ شراب پئیں گے اور وہ اس کا نام کچھ اور رکھ دیں گے“۔
تخریج الحدیث: «تفرد بہ النسائي (تحفة الأشراف: 15617)، مسند احمد (4/237) (صحیح)»
قال الشيخ الألباني: صحيح
|