کتاب سنن نسائي تفصیلات
کتاب: مشروبات (پینے والی چیزوں) کے احکام و مسائل
The Book of Drinks
3. بَابُ : اسْتِحْقَاقِ الْخَمْرِ لِشَرَابِ الْبُسْرِ وَالتَّمْرِ
3. باب: گدر (ادھ کچی) اور سوکھی کھجور کے مشروب پر خمر (شراب) کا اطلاق۔
Chapter: Khamr is a Drink (Made) of Unripe Dates and Dried Dates
جابر رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہ گدر (ادھ کچی) اور سوکھی کھجور کا مشروب خمر (شراب) ہے ۱؎۔
وضاحت:
۱؎: یعنی: اگر اس میں نشہ ہو۔
تخریج الحدیث: «تفرد بہ النسائي (تحفة الأشراف: 2583)، ویأتي عند المؤلف بأرقام: 5547، 5548) (صحیح)»
قال الشيخ الألباني: صحيح موقوف
قال الشيخ زبير على زئي: إسناده صحيح