جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہ گدر (ادھ کچی) اور سوکھی کھجور کا مشروب خمر (شراب) ہے۔ (ابوعبدالرحمٰن نسائی کہتے ہیں:) اعمش نے اسے مرفوعاً روایت کیا ہے۔
فوائد ومسائل از الشيخ حافظ محمد امين حفظ الله سنن نسائي تحت الحديث5547
اردو حاشہ: امام نسائیؒ یہ بتانا چاہتے ہیں کہ شعبہ، سفیان اور اعمش تینوں نے یہ روایت محارب بن دثار سے بیان کی ہے۔ شعبہ اور سفیان نے تو اسے موقوف، یعنی حضرت جابر ؓ کا قول بیان کیا ہے جبکہ اعمش نے ان دونو ں کی مخالفت کرتے ہوئے اسکو مرفوع، یعنی رسول اللہ کا فرمان کہا ہے جیسا کہ اس سے اگلی روایت: 5548 کی سند دیکھنے سے یہ واضح طور پر معلوم ہوتاہے۔ یہ روایت موقوفا اور مرفوعا دونوں طرح درست اور صحیح ہے۔ واللہ أعلم۔
سنن نسائی ترجمہ و فوائد از الشیخ حافظ محمد امین حفظ اللہ، حدیث/صفحہ نمبر: 5547