كتاب الزاينة (من المجتبى) کتاب: زینت اور آرائش کے احکام و مسائل 75. بَابُ: ذِكْرِ أَطْيَبِ الطِّيبِ باب: سب سے عمدہ خوشبو (مشک) کا بیان۔
ابو سعید خدری رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک عورت کا ذکر کیا، اس نے اپنی انگوٹھی میں مشک بھر رکھی تھی، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”وہ سب سے عمدہ خوشبو ہے“ ۱؎۔
تخریج الحدیث: «انظر حدیث رقم: 1906 (صحیح)»
وضاحت: ۱؎: لیکن ایسی انگوٹھی پہن کر شوہر کے گھر سے باہر نہ نکلے، جیسا کہ دیگر حدیثوں سے معلوم ہوا۔ قال الشيخ الألباني: صحيح
|