كتاب الزاينة (من المجتبى) کتاب: زینت اور آرائش کے احکام و مسائل 123. بَابُ: اتِّخَاذِ الْقِبَابِ الْحُمْرِ باب: لال خیموں کے استعمال کا بیان۔
ابوحجیفہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ ہم لوگ بطحاء میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ تھے، آپ ایک لال خیمے میں تھے اور آپ کے پاس تھوڑے سے لوگ بیٹھے تھے، اتنے میں آپ کے پاس بلال رضی اللہ عنہ آئے اور انہوں نے اذان دینی شروع کی، تو اپنا منہ اِدھر اُدھر کرنے لگے ۱؎۔
تخریج الحدیث: «صحیح مسلم/الصلاة 47 (503)، سنن ابی داود/الصلاة 34 (520)، سنن الترمذی/الصلاة 30 (197 مطولا)، (تحفة الأشراف: 11806)، مسند احمد (4/308) (صحیح)»
وضاحت: ۱؎: یعنی «حي على الصلاة» اور «حي على الفلاح» کے وقت اپنا رخ دائیں اور بائیں کرنے لگے۔ قال الشيخ الألباني: صحيح
|