كتاب الزاينة (من المجتبى) کتاب: زینت اور آرائش کے احکام و مسائل 115. بَابُ: اللُّحُفِ باب: اوڑھنے والی چادر (لحاف) کا بیان۔
ام المؤمنین عائشہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ہماری اوڑھنے کی چادر میں نماز نہیں پڑھتے تھے ۱؎۔
تخریج الحدیث: «سنن ابی داود/الطہارة 134 (367)، الصلاة 87 (645)، سنن الترمذی/الصلاة 303 (الجمعة 67) (600)، (تحفة الأشراف: 16221) (صحیح)»
وضاحت: ۱؎: ایسا آپ احتیاط کے طور پر کرتے تھے، کیونکہ اس بات کا امکان تھا کہ کوئی ایسی چیز ہو جو آپ کے لیے باعث تکلیف ہو، بہرحال اس سے یہ تو ثابت ہوا کہ آپ کے اہل خانہ لحاف استعمال کرتے تھے۔ قال الشيخ الألباني: صحيح
|