كتاب الزاينة (من المجتبى) کتاب: زینت اور آرائش کے احکام و مسائل 62. بَابُ: التَّرَجُّلِ باب: کنگھی کرنے کا بیان۔
عبید نامی ایک صحابی رسول رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم «ارفاہ» (بہت زیادہ عیش میں پڑ جانے) سے منع فرماتے تھے۔ عبداللہ بن بریدہ سے پوچھا گیا: «ارفاہ» کیا ہے؟ کہا: «ارفاہ» میں (ہر روز) کنگھی کرنا بھی شامل ہے ۱؎۔
تخریج الحدیث: «انظر حدیث رقم: 5011 (صحیح)»
وضاحت: ۱؎: لفظ «ترجل» کا معنی ”ہر روز کنگھی کرنا“ اس لیے کیا گیا ہے کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم خود بھی کنگھی کرتے تھے، اور اس کی ترغیب بھی دیتے تھے، (جیسا کہ حدیث نمبر: ۵۲۳۸ میں ہے) آپ نے صرف کثرت سے کنگھی کرنے سے منع فرمایا، اور ناغہ کر کے کرنے کی اجازت دی ہے۔ قال الشيخ الألباني: صحيح
|