كتاب الزاينة (من المجتبى) کتاب: زینت اور آرائش کے احکام و مسائل 102. بَابُ: مَوْضِعِ الإِزَارِ باب: تہبند کہاں تک ہو؟
حذیفہ بن الیمان رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تہبند آدھی پنڈلی تک جہاں گوشت ہوتا ہے ہونا چاہیئے۔ اگر ایسا نہ ہو تو کچھ نیچے، اور اگر ایسا بھی نہ ہو تو پنڈلی کے اخیر تک، اور ٹخنوں کا تہبند میں کوئی حق نہیں“۔
تخریج الحدیث: «سنن الترمذی/اللباس 41 (1783)، سنن ابن ماجہ/اللباس 7 (3572)، (تحفة الأشراف: 3383)، مسند احمد (5/382، 398، 400، 401) (صحیح)»
قال الشيخ الألباني: صحيح
|