كتاب الزاينة (من المجتبى) کتاب: زینت اور آرائش کے احکام و مسائل 86. بَابُ: صِفَةِ الإِسْتَبْرَقِ باب: استبرق نامی سبز اطلس قسم کے ریشمی کپڑے کا بیان۔
یحییٰ بن ابی اسحاق کہتے ہیں کہ سالم نے پوچھا: استبرق کیا ہے؟ میں نے کہا: ایک قسم کا ریشم ہے جو سخت ہوتا ہے، وہ بولے: میں نے عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما کو کہتے ہوئے سنا کہ عمر رضی اللہ عنہ نے ایک شخص کے پاس ایک جوڑا سندس کا دیکھا، اسے لے کر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آئے اور کہا: اسے خرید لیجئیے … پھر پوری روایت بیان کی۔
تخریج الحدیث: «صحیح البخاری/الٔمدب 66 (6081)، صحیح مسلم/اللباس 2 (2068)، (تحفة الٔاشراف: 7033)، مسند احمد (2/4949) (صحیح)»
وضاحت: ۱؎: ”سندس“ یہ بھی ایک قسم کا ریشمی کپڑا ہے۔ قال الشيخ الألباني: صحيح
|