كتاب الزاينة (من المجتبى) کتاب: زینت اور آرائش کے احکام و مسائل 114. بَابُ: ذِكْرِ أَشَدِّ النَّاسِ عَذَابًا باب: قیامت کے دن سب سے سخت عذاب دیئے جانے والوں کا ذکر۔
عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”لوگوں میں سے سب سے زیادہ سخت عذاب والے تصویر بنانے والے لوگ ہیں“۔
تخریج الحدیث: «صحیح البخاری/اللباس 89 (5950)، صحیح مسلم/اللباس 26 (2109)، (تحفة الأشراف: 9575)، مسند احمد (1/375، 426) (صحیح)»
قال الشيخ الألباني: صحيح
ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ جبرائیل علیہ السلام نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے اجازت طلب کی، تو آپ نے فرمایا: اندر آئیے، وہ بولے: میں کیسے اندر آؤں؟ آپ کے گھر میں تو ایسا پردہ لٹکا ہے جس میں تصویریں ہیں، لہٰذا یا تو آپ ان کے سر کاٹ دیجئیے، یا پھر ان کا بچھونا بنا دیجئیے تاکہ وہ روندا جائے۔ کیونکہ ہم فرشتے ایسے گھر میں داخل نہیں ہوتے جس میں تصویریں ہو۔
تخریج الحدیث: «سنن ابی داود/اللباس 48 (4158)، سنن الترمذی/الأدب 44 (الاستئذان 78) (2807)، (تحفة الأشراف: 14345)، مسند احمد (2/305، 308، 390، 478) (صحیح)»
قال الشيخ الألباني: صحيح
|