كتاب الزاينة (من المجتبى) کتاب: زینت اور آرائش کے احکام و مسائل 63. بَابُ: التَّيَامُنِ فِي التَّرَجُّلِ باب: دائیں طرف سے کنگھی شروع کرنے کا بیان۔
ام المؤمنین عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم طاقت بھر دائیں طرف سے شروع کرنا پسند فرماتے تھے: وضو کرنے، جوتے پہننے اور کنگھی کرنے (وغیرہ امور) میں۔
تخریج الحدیث: «انظر حدیث رقم: 112 (صحیح)»
قال الشيخ الألباني: صحيح
|