كتاب الزاينة (من المجتبى) کتاب: زینت اور آرائش کے احکام و مسائل 107. بَابُ: النَّهْىِ عَنْ الاِحْتِبَاءِ، فِي ثَوْبٍ وَاحِدٍ باب: ایک کپڑے میں لپیٹ کر بیٹھنے کی ممانعت کا بیان۔
جابر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے پورے بدن پر کپڑا لپیٹ لینے اور ایک ہی کپڑے میں لپیٹ کر بیٹھنے سے منع فرمایا۔
تخریج الحدیث: «صحیح مسلم/اللباس 20، 21(2099)، سنن الترمذی/الٔڑدب 20 سنن ابی داود/الٔتدب 36 (4865)، (الاستئذان54) (2767)، (تحفة الأشراف: 2905)، مسند احمد (3/349) (صحیح)»
قال الشيخ الألباني: صحيح
|