كتاب الزاينة (من المجتبى) کتاب: زینت اور آرائش کے احکام و مسائل 65. بَابُ: تَصْفِيرِ اللِّحْيَةِ باب: داڑھی کو زرد (پیلا) کرنے کا بیان۔
عبید کہتے ہیں کہ میں نے ابن عمر رضی اللہ عنہما کو اپنی داڑھی پیلی کرتے دیکھا، تو ان سے اس کے بارے میں پوچھا؟ انہوں نے کہا: میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو اپنی داڑھی زرد (پیلی) کرتے ہوئے دیکھا ہے ۱؎۔
تخریج الحدیث: «انظر حدیث رقم: 117، 2761، 5088 (صحیح)»
وضاحت: ۱؎: دیکھئیے حدیث نمبر ۵۰۸۸ کا حاشیہ۔ قال الشيخ الألباني: صحيح
|