كتاب الزاينة (من المجتبى) کتاب: زینت اور آرائش کے احکام و مسائل 98. بَابُ: الأَمْرِ بِلُبْسِ الْبِيضِ مِنَ الثِّيَابِ باب: سفید کپڑا پہننے کے حکم کا بیان۔
سمرہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”سفید کپڑے پہنا کرو، اس لیے کہ یہ زیادہ پاکیزہ اور عمدہ ہوتے ہیں اور اپنے مردوں کو سفید کفن دیا کرو“۔ (عمرو بن علی کہتے ہیں کہ) یحییٰ نے کہا: میں نے اس روایت کو نہیں لکھا، میں نے کہا: کیوں؟ کہا: میمون بن ابی شبیب کی وہ روایت جو سمرہ رضی اللہ عنہ سے ہے وہی میرے لیے کافی ہے ۱؎۔
تخریج الحدیث: «انظر حدیث رقم: 1897 (صحیح)»
وضاحت: ۱؎: جس کو ابن ماجہ اور ترمذی نے روایت کیا ہے۔ قال الشيخ الألباني: صحيح
سمرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تم سفید کپڑوں کو پہنو، زندہ اسے پہنیں اور مردوں کو اسی کا کفن دو کیونکہ یہی کپڑوں میں سب سے عمدہ کپڑا ہے“۔
تخریج الحدیث: «تفرد بہ النسائي (تحفة الٔاشراف: 4626) (صحیح)»
قال الشيخ الألباني: صحيح
|