ابو سعید خدری رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک عورت کا ذکر کیا، اس نے اپنی انگوٹھی میں مشک بھر رکھی تھی، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”وہ سب سے عمدہ خوشبو ہے“۱؎۔
وضاحت: ۱؎: لیکن ایسی انگوٹھی پہن کر شوہر کے گھر سے باہر نہ نکلے، جیسا کہ دیگر حدیثوں سے معلوم ہوا۔
فوائد ومسائل از الشيخ حافظ محمد امين حفظ الله سنن نسائي تحت الحديث5266
اردو حاشہ: (1) انگوٹھی کے نگ میں کستوری بھری ہو گی۔ ممکن ہے ساری انگوٹھی کھوکھلی ہو۔ یہ عورت بنی اسرائیل میں سے تھی۔ (2) اگر عورت نے گھر میں باہر جانا ہو تو ایسی (خوشبو والی) انگوٹھی پہن کر نہیں جاسکتی۔ گھر کے اندر پہن سکتی ہے۔ (3) اس عورت کا ذکر بطور تعریف بھی ہو سکتا ہے اور بطور مذمت بھی۔ تعریف اور مذمت استعمال کے لحاظ سے ہے۔
سنن نسائی ترجمہ و فوائد از الشیخ حافظ محمد امین حفظ اللہ، حدیث/صفحہ نمبر: 5266