كتاب الزاينة (من المجتبى) کتاب: زینت اور آرائش کے احکام و مسائل 91. بَابُ: ذِكْرِ النَّهْىِ عَنِ الثِّيَابِ الْقِسِّيَّةِ باب: ریشمی کپڑوں کے پہننے کی ممانعت کا بیان۔
براء بن عازب رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہ ہمیں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے سات باتوں کا حکم دیا اور سات باتوں سے منع فرمایا: ”آپ نے ہمیں سونے کی انگوٹھی سے، چاندی کے برتن سے، ریشمی زین سے، قسی، استبرق، دیبا اور حریر نامی ریشم کے استعمال سے منع فرمایا ”۱؎۔
تخریج الحدیث: «انظر حدیث رقم: 1941 (صحیح)»
وضاحت: ۱؎: یہ سب ریشم کی اقسام ہیں۔ قال الشيخ الألباني: صحيح
|