سنن نسائي
كتاب الزاينة (من المجتبى)
کتاب: زینت اور آرائش کے احکام و مسائل
75. بَابُ : ذِكْرِ أَطْيَبِ الطِّيبِ
باب: سب سے عمدہ خوشبو (مشک) کا بیان۔
حدیث نمبر: 5266
أَخْبَرَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ إِسْحَاق، قَالَ: حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ غَزْوَانَ، قَالَ: أَنْبَأَنَا شُعْبَةُ، عَنْ خُلَيْدِ بْنِ جَعْفَرٍ، وَالْمُسْتَمِرُ , عَنْ أَبِي نَضْرَةَ، عَنْ أَبِي سَعِيدٍ، قَالَ: ذَكَرَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ امْرَأَةً حَشَتْ خَاتَمَهَا بِالْمِسْكِ فَقَالَ:" وَهُوَ أَطْيَبُ الطِّيبِ".
ابو سعید خدری رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک عورت کا ذکر کیا، اس نے اپنی انگوٹھی میں مشک بھر رکھی تھی، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”وہ سب سے عمدہ خوشبو ہے“ ۱؎۔
تخریج الحدیث: «انظر حدیث رقم: 1906 (صحیح)»
وضاحت: ۱؎: لیکن ایسی انگوٹھی پہن کر شوہر کے گھر سے باہر نہ نکلے، جیسا کہ دیگر حدیثوں سے معلوم ہوا۔
قال الشيخ الألباني: صحيح
قال الشيخ زبير على زئي: حسن
سنن نسائی کی حدیث نمبر 5266 کے فوائد و مسائل
فوائد ومسائل از الشيخ حافظ محمد امين حفظ الله سنن نسائي تحت الحديث5266
اردو حاشہ:
(1) انگوٹھی کے نگ میں کستوری بھری ہو گی۔ ممکن ہے ساری انگوٹھی کھوکھلی ہو۔ یہ عورت بنی اسرائیل میں سے تھی۔
(2) اگر عورت نے گھر میں باہر جانا ہو تو ایسی (خوشبو والی) انگوٹھی پہن کر نہیں جاسکتی۔ گھر کے اندر پہن سکتی ہے۔
(3) اس عورت کا ذکر بطور تعریف بھی ہو سکتا ہے اور بطور مذمت بھی۔ تعریف اور مذمت استعمال کے لحاظ سے ہے۔
سنن نسائی ترجمہ و فوائد از الشیخ حافظ محمد امین حفظ اللہ، حدیث/صفحہ نمبر: 5266