كتاب الزاينة (من المجتبى) کتاب: زینت اور آرائش کے احکام و مسائل 100. بَابُ: لُبْسِ السَّرَاوِيلِ باب: پاجامہ پہننے کا بیان۔
عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ انہوں نے عرفات میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو فرماتے ہوئے سنا: ”جسے تہبند نہ ملے تو وہ پاجامہ پہن لے، اور جسے چپل نہ ملے وہ خف (چمڑے کے موزے) پہن لے“ ۱؎۔
تخریج الحدیث: «انظر حدیث رقم: 2672 (صحیح)»
وضاحت: ۱؎: جب احرام کی حالت میں پاجامہ پہن سکتے ہیں تو احرام کے علاوہ حالت میں بدرجہ اولیٰ پہن سکتے ہیں یہی باب سے مناسبت ہے۔ قال الشيخ الألباني: صحيح
|