كتاب الزاينة (من المجتبى) کتاب: زینت اور آرائش کے احکام و مسائل 109. بَابُ: لُبْسِ الْعَمَائِمِ السُّودِ باب: کالے رنگ کی پگڑی باندھنے کا بیان۔
جابر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم فتح مکہ کے دن مکہ میں احرام کے بغیر داخل ہوئے اور آپ کالی پگڑی باندھے ہوئے تھے۔
تخریج الحدیث: «انظر حدیث رقم: 2872 (صحیح)»
قال الشيخ الألباني: صحيح
جابر رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم فتح مکہ کے دن (مکہ میں) داخل ہوئے اور آپ کالی پگڑی باندھے ہوئے تھے۔
تخریج الحدیث: «صحیح مسلم/الحج 84 (1358)، سنن الترمذی/الجہاد 9 (1679)، (تحفة الأشراف: 2890)، مسند احمد (3/387) (صحیح)»
قال الشيخ الألباني: صحيح
|