كتاب الزينة من السنن کتاب: زیب و زینت اور آرائش کے احکام و مسائل 52. بَابُ: النَّهْىِ عَنِ الْخَاتَمِ، فِي السَّبَّابَةِ باب: شہادت والی انگلی میں انگوٹھی پہننے سے ممانعت کا بیان۔
ابوبردہ کہتے ہیں کہ علی رضی اللہ عنہ نے کہا: مجھ سے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”علی! اللہ سے ہدایت اور میانہ روی طلب کرو“، اور آپ نے مجھے روکا کہ انگوٹھی اس میں اور اس میں پہنوں۔ اور اشارہ کیا یعنی شہادت کی انگلی اور بیچ کی انگلی کی طرف ۱؎۔
تخریج الحدیث: «تفرد بہ النسائي (تحفة الٔلشراف: 10320) (صحیح)»
وضاحت: ۱؎: یہ نہی تنزیہی ہے، یعنی زیادہ بہتر اس کا نہ پہننا ہے۔ قال الشيخ الألباني: صحيح
علی رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ مجھے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے انگوٹھی اس میں اور اس میں پہننے سے منع فرمایا یعنی شہادت کی اور بیچ کی انگلی میں“۔
تخریج الحدیث: «صحیح مسلم/اللباس 16 (2087)، الذکر 18 (2725)، سنن ابی داود/الخاتم 4 (4225)، سنن الترمذی/اللباس 44 (1787)، سنن ابن ماجہ/اللباس 43 (3658)، (تحفة الأشراف: 10318)، مسند احمد (1/109، 124، 134، 138، 150، 154)، ویأتي عند المؤلف: بأرقام: 5288، 5289، 5378 (صحیح)»
قال الشيخ الألباني: صحيح
علی رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ مجھ سے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”کہو: «اللہم اهدني وسددني» اللہ! مجھے ہدایت دے، مجھے درست رکھ“، اور آپ نے منع فرمایا کہ میں انگوٹھی اس میں اور اس میں پہنوں۔ اور اشارہ کیا شہادت کی اور بیچ کی انگلی کی طرف۔ عاصم بن کلیب نے ان میں سے صرف ایک کا تذکرہ کیا۔
تخریج الحدیث: «انظر ما قبلہ (صحیح)»
قال الشيخ الألباني: صحيح
|