كتاب الزينة من السنن کتاب: زیب و زینت اور آرائش کے احکام و مسائل 22. بَابُ: الْوَاصِلَةِ باب: بال جوڑنے والی عورت کا بیان۔
اسماء بنت ابی بکر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے بال جوڑنے والی اور بال جوڑوانے والی عورت پر لعنت فرمائی ہے۔
تخریج الحدیث: «صحیح البخاری/اللباس 83 (5935)، 85 (5941)، صحیح مسلم/اللباس 33 (2122)، سنن ابن ماجہ/النکاح 52 (1988)، (تحفة الأشراف: 15747)، مسند احمد (6/111، 345، 346، 353)، ویأتي عند المؤلف برقم: 5252 (صحیح)»
قال الشيخ الألباني: صحيح
|