كتاب الزينة من السنن کتاب: زیب و زینت اور آرائش کے احکام و مسائل 33. بَابُ: أَطْيَبِ الطِّيبِ باب: سب سے عمدہ خوشبو کا بیان۔
ابو سعید خدری رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”بنی اسرائیل کی ایک عورت نے سونے کی ایک انگوٹھی بنائی اور اس میں مشک بھر دی“، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”یہ سب سے عمدہ خوشبو ہے“۔
تخریج الحدیث: «انظر حدیث رقم: 1906 (صحیح)»
قال الشيخ الألباني: صحيح
|