كتاب الزينة من السنن کتاب: زیب و زینت اور آرائش کے احکام و مسائل 28. بَابُ: الْكُحْلِ باب: سرمہ کا بیان۔
عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”سب سے بہترین سرمہ اثمد (ایک پتھر) ہوتا ہے، وہ نظر تیز کرتا اور بال اگاتا ہے“۔ ابوعبدالرحمٰن (نسائی) کہتے ہیں: عبداللہ بن عثمان بن خثیم لین الحدیث ہیں ۱؎۔
تخریج الحدیث: «سنن الترمذی/الشمائل 7، سنن ابن ماجہ/الطب 25 (3497)، (تحفة الأشراف: 5535)، وقد أخرجہ: سنن ابی داود/الطب 14 (3878)، اللباس 16 (4061)، سنن الترمذی/اللباس 23 (1757)، الطب 9 (2038)، مسند احمد (1/231، 247، 274، 355، 363 (صحیح)»
وضاحت: ۱؎: لیکن دیگر بہت سے أئمہ نے ان کی توثیق کی ہے، نیز بقول حافظ ابن حجر: ایک روایت کے مطابق خود امام نسائی نے ان کی توثیق کی ہے، (دیکھئیے تہذیب التہذیب) قال الشيخ الألباني: صحيح
|