كتاب الزينة من السنن کتاب: زیب و زینت اور آرائش کے احکام و مسائل 2. بَابُ: إِحْفَاءِ الشَّارِبِ باب: مونچھیں کٹانے کا بیان۔
عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما روایت کرتے ہیں کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”مونچھیں کاٹو اور ڈاڑھیاں بڑھاؤ“۔
تخریج الحدیث: «تفرد بہ النسائي (تحفة الأشراف: 7297)، مسند احمد (2/52) (صحیح)»
قال الشيخ الألباني: صحيح
عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”ڈاڑھیاں بڑھاؤ اور مونچھیں کترو“۔
تخریج الحدیث: «انظر ما قبلہ (صحیح)»
قال الشيخ الألباني: صحيح
زید بن ارقم رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو فرماتے ہوئے سنا: ”جس نے مونچھیں نہیں کاٹیں وہ ہم میں سے نہیں ہے“۔
تخریج الحدیث: «انظر حدیث رقم: 13 (صحیح)»
قال الشيخ الألباني: صحيح
|