كتاب الزينة من السنن کتاب: زیب و زینت اور آرائش کے احکام و مسائل 35. بَابُ: مَا يُكْرَهُ لِلنِّسَاءِ مِنَ الطِّيبِ باب: عورتوں کے لیے ناپسندیدہ اور مکروہ خوشبو کا بیان۔
ابوموسیٰ اشعری رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جو عورت عطر لگائے اور پھر لوگوں کے سامنے سے گزرے تاکہ وہ اس کی خوشبو سونگھیں تو وہ زانیہ ہے“۔
تخریج الحدیث: «سنن ابی داود/الترجل 7 (1473)، سنن الترمذی/الأدب 35 (الاستئذان 69) (2786)، (تحفة الأشراف: 9023)، مسند احمد (4/394، 400، 407، 413، 414، 418) (حسن)»
وضاحت: ۱؎: یعنی وہ عطر مہک والا ہو، اور مہک والا عطر لگا کر باہر نکلنا عورتوں کے لیے حرام ہے، گھر میں شوہر کے لیے لگا سکتی ہیں۔ قال الشيخ الألباني: حسن
|