كتاب الزينة من السنن کتاب: زیب و زینت اور آرائش کے احکام و مسائل 29. بَابُ: الدَّهْنِ باب: خوشبو (دہن عود) اور تیل کے استعمال کا بیان۔
سماک کہتے ہیں کہ میں نے جابر بن سمرہ رضی اللہ عنہ سے سنا، ان سے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے بالوں کی سفیدی کے بارے میں پوچھا گیا، تو انہوں نے کہا: جب آپ اپنے سر میں خوشبو (دہن عود) یا تیل لگاتے تو ان بالوں کی سفیدی نظر نہ آتی اور جب نہ لگاتے تو نظر آتی۔
تخریج الحدیث: «صحیح مسلم/الفضائل 29 (2344)، سنن الترمذی/الشمائل 5 (39)، (تحفة الأشراف: 2182)، مسند احمد (5/86، 88، 90، 95) (صحیح)»
قال الشيخ الألباني: صحيح
|