كتاب الزينة من السنن کتاب: زیب و زینت اور آرائش کے احکام و مسائل 8. بَابُ: التَّيَامُنِ فِي التَّرَجُّلِ باب: بالوں میں داہنی طرف سے کنگھی کرنے کا بیان۔
ام المؤمنین عائشہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم (کاموں کو) دائیں طرف سے شروع کرنا پسند فرماتے تھے (کوئی چیز) لیتے تھے تو دائیں ہاتھ سے، دیتے تھے تو دائیں ہاتھ سے، نیز آپ صلی اللہ علیہ وسلم ہر کام میں داہنی طرف سے ابتداء کرنا پسند فرماتے تھے۔
تخریج الحدیث: «تفرد بہ النسائي (تحفة الأشراف: 16006) (صحیح)»
قال الشيخ الألباني: صحيح
|