كتاب الزينة من السنن کتاب: زیب و زینت اور آرائش کے احکام و مسائل 9. بَابُ: اتِّخَاذِ الشَّعْرِ باب: بال رکھنے کا بیان۔
براء بن عازب رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہ میں نے کسی کو لال جوڑے میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے زیادہ خوبصورت نہیں دیکھا، آپ کے بال آپ کے مونڈھوں تک تھے ۱؎۔
تخریج الحدیث: «صحیح البخاری/المناقب 23 (3551)، اللباس 35 (5848)، 68(5901)، (تحفة الأشراف: 1802)، مسند احمد (4/295، 303) (صحیح)»
وضاحت: ۱؎: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے سر کے بال تین طرح تھے: آدھے کانوں تک، پورے کانوں تک، اور کندھے تک، تینوں صورتیں مختلف احوال میں ہوتی تھیں، ان میں کوئی تضاد نہیں ہے۔ قال الشيخ الألباني: صحيح
انس رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے بال کان کے آدھے حصہ تک ہوتے تھے۔
تخریج الحدیث: «سنن ابی داود/الترجل 9 (4185)، (تحفة الأشراف: 469)، مسند احمد (3/113، 165) (صحیح)»
قال الشيخ الألباني: صحيح
براء بن عازب رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہ میں نے لال جوڑے میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے زیادہ خوبصورت کسی آدمی کو نہیں دیکھا، اور میں نے دیکھا کہ آپ کے بال آپ کے مونڈھوں کے قریب تھے۔
تخریج الحدیث: «تفرد بہ النسائي (تحفة الأشراف: 1903) (صحیح)»
قال الشيخ الألباني: صحيح
|