كتاب الزينة من السنن کتاب: زیب و زینت اور آرائش کے احکام و مسائل 44. بَابُ: حَدِيثِ عَبِيدَةَ باب: عبیدہ کی روایت کا بیان۔
علی رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ مجھے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ریشمی کپڑوں، ریشم، سونے کی انگوٹھی سے اور رکوع کی حالت میں قرآن پڑھنے سے منع فرمایا۔ (ابوعبدالرحمٰن نسائی کہتے ہیں) ہشام نے اشعث کے برخلاف غیر مرفوع روایت کی ہے۔
تخریج الحدیث: «انظر حدیث رقم: 1041 (صحیح)»
قال الشيخ الألباني: صحيح
علی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ انہوں نے لال زین، ریشمی کپڑوں اور سونے کی انگوٹھی استعمال کرنے سے منع کیا۔
تخریج الحدیث: «انظر حدیث رقم: 1041 (صحیح)»
قال الشيخ الألباني: صحيح موقوف والأصح الرفع
عبیدہ سے روایت ہے کہ انہوں نے سرخ زین اور سونے کی انگوٹھی سے منع فرمایا۔
تخریج الحدیث: «انظر حدیث رقم: 1041 (صحیح)»
قال الشيخ الألباني: صحيح مقطوع والمرفوع هو الأصح
|