كتاب الزينة من السنن کتاب: زیب و زینت اور آرائش کے احکام و مسائل 3. بَابُ: الرُّخْصَةِ فِي حَلْقِ الرَّأْسِ باب: سر منڈانے کی اجازت کا بیان۔
عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک بچے کو دیکھا، اس کے سر کا کچھ حصہ منڈا ہوا تھا اور کچھ نہیں، آپ نے ایسا کرنے سے روکا اور فرمایا: ”یا تو پورا سر مونڈو، یا پھر پورے سر پر بال رکھو“۔
تخریج الحدیث: «صحیح مسلم/اللباس 31 (2120)، سنن ابی داود/الترجل 14 (4195)، (تحفة الأشراف: 7525)، مسند احمد 2/88) (صحیح)»
قال الشيخ الألباني: صحيح
|