كتاب الزينة من السنن کتاب: زیب و زینت اور آرائش کے احکام و مسائل 11. بَابُ: تَطْوِيلِ الْجُمَّةِ باب: لمبے بال رکھنے کا بیان۔
وائل بن حجر رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس گیا، میرے سر پر لمبے بال تھے، آپ نے فرمایا: ”نحوست ہے“، میں سمجھا کہ آپ کی مراد میں ہی ہوں۔ میں گیا اور اپنے بال کتروا دیئے۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”میری مراد تم نہیں تھے، ویسے یہ زیادہ اچھا ہے“۔
تخریج الحدیث: «انظر حدیث رقم: 5055 (صحیح)»
قال الشيخ الألباني: صحيح
|