كتاب الزينة من السنن کتاب: زیب و زینت اور آرائش کے احکام و مسائل 38. بَابُ: الْبَخُورِ باب: عود کی دھونی کا بیان۔
نافع کہتے ہیں کہ ابن عمر رضی اللہ عنہما جب دھونی لیتے تو کبھی خالص عود کی دھونی جس میں کچھ نہ ملا ہوتا لیتے اور کبھی کافور ملا کر دھونی لیتے، پھر کہتے کہ اسی طرح رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم دھونی لیتے تھے۔
تخریج الحدیث: «صحیح مسلم/ألفاظ من الأدب 5 (2254)، (تحفة الأشراف: 7605) (صحیح)»
قال الشيخ الألباني: صحيح
|