كتاب الزينة من السنن کتاب: زیب و زینت اور آرائش کے احکام و مسائل 48. بَابُ: مَوْضِعِ الْخَاتَمِ مِنَ الْيَدِ ذِكْرِ حَدِيثِ عَلِيٍّ وَعَبْدِ اللَّهِ بْنِ جَعْفَرٍ باب: انگوٹھی کس ہاتھ میں پہنی جائے؟ اس باب میں علی و عبداللہ بن جعفر (رضی الله عنہما) کی حدیث کا ذکر۔
علی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم انگوٹھی اپنے داہنے ہاتھ میں پہنتے تھے۔
تخریج الحدیث: «سنن ابی داود/الخاتم 5 (4226)، (تحفة الأشراف: 10180) (صحیح)»
قال الشيخ الألباني: صحيح
عبداللہ بن جعفر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم اپنے دائیں ہاتھ میں انگوٹھی پہنتے تھے۔
تخریج الحدیث: «سنن الترمذی/اللباس 16 (1744)، (تحفة الأشراف: 5222)، مسند احمد (1/204 204) (صحیح)»
قال الشيخ الألباني: صحيح
|