كتاب الحدود كتاب الحدود زنا بالجبر کی صورت میں مجبور پر حد نہیں
وائل بن حجر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں، نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے دور میں ایک عورت سے زنا بالجبر کیا گیا تو آپ نے اس پر حد قائم نہ کی بلکہ اس سے زیادتی کرنے والے پر حد قائم کی۔ راوی نے ذکر نہیں کیا کہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اس کے لیے مہر مقرر کیا یا کہ نہیں۔ اسنادہ ضعیف، رواہ الترمذی۔
تحقيق و تخريج الحدیث: محدث العصر حافظ زبير على زئي رحمه الله:
«إسناده ضعيف، رواه الترمذي (1453) ٭ السند منقطع و حجاج بن أرطاة ضعيف مدلس.» |