كتاب الحدود كتاب الحدود زنا کا اعتراف کرنے پر سزا
ابن عباس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ماعز بن مالک سے فرمایا: ”تمہارے متعلق جو بات مجھے پہنچی ہے کیا وہ درست ہے؟“ اس نے عرض کیا: آپ کو میرے متعلق کیا بات پہنچی ہے؟ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ”مجھے یہ بات پہنچی ہے کہ تم نے آل فلاں کی لونڈی سے زنا کیا ہے۔ “ اس نے چار بار اقرار کیا تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اس کے متعلق حکم فرمایا تو اسے رجم کر دیا گیا۔ رواہ مسلم۔
تحقيق و تخريج الحدیث: محدث العصر حافظ زبير على زئي رحمه الله:
«رواه مسلم (1693/19)» |