كتاب الحدود كتاب الحدود چور کا ہاتھ کاٹ کر گردن میں لٹکانے کا بیان
فضالہ بن عبید رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں، ایک چور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی خدمت میں پیش کیا گیا تو اس کا ہاتھ کاٹ دیا گیا، پھر آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اس کے متعلق حکم فرمایا تو اسے اس کی گردن میں لٹکا دیا گیا۔ اسنادہ ضعیف، رواہ الترمذی و ابوداؤد و النسائی و ابن ماجہ۔
تحقيق و تخريج الحدیث: محدث العصر حافظ زبير على زئي رحمه الله:
«إسناده ضعيف، رواه الترمذي (1447 وقال: حسن غريب) و أبو داود (4411) و النسائي (92/8 ح4985، 4986 وقال: الحجاج بن أرطاة ضعيف لا يحتج به) و ابن ماجه (2587) ٭ حجاج بن أرطاة ضعيف مدلس و عنعن.» |