كتاب الحدود كتاب الحدود شراب کی قسمیں
نعمان بن بشیر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ”گندم سے شراب ہوتی ہے، جو سے شراب ہوتی ہے۔ کھجور سے شراب ہوتی ہے، انگور سے بھی اور شہد سے بھی شراب ہوتی ہے۔ “ ترمذی، ابوداؤد، ابن ماجہ۔ اور امام ترمذی نے فرمایا: یہ حدیث غریب ہے۔ حسن، رواہ الترمذی و ابوداؤد و ابن ماجہ۔
تحقيق و تخريج الحدیث: محدث العصر حافظ زبير على زئي رحمه الله:
«حسن، رواه الترمذي (1872) و أبو داود (3676) و ابن ماجه (3379)» |