كتاب الحدود كتاب الحدود شراب سے علاج جائز نہیں
وائل حضرمی سے روایت ہے کہ طارق بن سوید نے نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے شراب کے بارے میں دریافت کیا تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے انہیں منع فرما دیا، انہوں نے عرض کیا: میں اسے دوائی کے لیے بناتا ہوں؟ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ”وہ دوائی نہیں، وہ تو بیماری ہے۔ “ رواہ مسلم۔
تحقيق و تخريج الحدیث: محدث العصر حافظ زبير على زئي رحمه الله:
«رواه مسلم (1984/12)» |