كتاب الحدود كتاب الحدود نبی صلی اللہ علیہ وسلم کا اپنی امت کے بارے میں لواطت کا اندیشہ
جابر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ”مجھے اپنی امت کے متعلق قومِ لوط کے عمل میں مل��ث ہونے کا سب سے زیادہ اندیشہ ہے۔ “ سندہ ضعیف، رواہ الترمذی و ابن ماجہ۔
تحقيق و تخريج الحدیث: محدث العصر حافظ زبير على زئي رحمه الله:
«سنده ضعيف، رواه الترمذي (1457 وقال: حسن غريب) و ابن ماجه (2563) ٭ عبد الله بن محمد بن عقيل ضعيف ضعفه الجمھور.» |