كتاب الحدود كتاب الحدود حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا پر تہمت لگانے والوں کی حد کا بیان
عائشہ رضی اللہ عنہ بیان کرتی ہیں، جب میری براءت کے بارے میں آیات نازل ہوئیں تو نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم منبر پر کھڑے ہوئے تو اس کو ذکر فرمایا، جب آپ منبر سے اترے تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے دو مردوں اور ایک عورت کے بارے میں حکم فرمایا تو ان پر حد قائم کی گئی۔ اسنادہ حسن، رواہ ابوداؤد۔
تحقيق و تخريج الحدیث: محدث العصر حافظ زبير على زئي رحمه الله:
«إسناده حسن، رواه أبو داود (4474) [و الترمذي (3180 وقال: حسن غريب) و ابن ماجه (2567)] ٭ محمد بن إسحاق صرح بالسماع عند البيھقي (250/8)» |