كتاب الحدود كتاب الحدود خیانت کرنے والے اور اچکے کی سزا
جابر رضی اللہ عنہ، نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے روایت کرتے ہیں، آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ”خیانت کرنے والے، ڈاکہ ڈالنے والے اور جھپٹ کر مال حاصل کرنے والے پر ”قطع“ نہیں۔ “ صحیح، رواہ الترمذی و النسائی و ابن ماجہ و الدارمی۔
تحقيق و تخريج الحدیث: محدث العصر حافظ زبير على زئي رحمه الله:
«صحيح، رواه الترمذي (1448 و قال: حسن صحيح) و النسائي (88/8. 89 ح 4985) و ابن ماجه (2591) و الدارمي (175/2 ح 2315)» |