كتاب الحدود كتاب الحدود شراب حرام کی جانے والی آیت کی روشنی میں
ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں، ہمارے پاس ایک یتیم بچے کی شراب تھی، جب سورۂ مائدہ نازل ہوئی تو میں نے اس کے متعلق رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے دریافت کیا اور میں نے عرض کیا، وہ یتیم کی ہے، آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ”اسے بہا دو۔ “ صحیح، رواہ الترمذی۔
تحقيق و تخريج الحدیث: محدث العصر حافظ زبير على زئي رحمه الله:
«صحيح، رواه الترمذي (1263 وقال: حسن) [و له شواھد]» |