كتاب الحدود كتاب الحدود سزا ملنے سے گناہ معاف ہو جاتا ہے
خزیمہ بن ثابت رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ”جس شخص نے کوئی گناہ کیا اور اس گناہ کی حد قائم کر دی گئی تو وہ (حد) اس کا کفارہ بن جاتی ہے۔ “ حسن، رواہ فی شرح السنہ۔
تحقيق و تخريج الحدیث: محدث العصر حافظ زبير على زئي رحمه الله:
«حسن، رواه البغوي في شرح السنة (311/10 ح 2594) [و أحمد (214/5. 215)] ٭ و له شاھد في الصحيح: ’’فمن أصاب من ذلک شيئًا فعوقب في الدنيا فھو کفارة له‘‘ فالحديث حسن.» |